لندن : ( ویب ڈیسک ) برطانیہ میں نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کامعاملہ شدت اختیار کرگیا، یکم مارچ سے اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ شدت اختیار کررہاہے، نرسوں کی یونین نے یکم مارچ سے 48 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
رائل کالج آف نرسنگ کے مطابق ہڑتال سے نرسنگ کے تمام شعبے متاثر ہوں گے، ہڑتال میں پہلی بار ایمرجنسی، آئی سی یو اور کینسر یونٹس کی نرسیں بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل کالج آف نرسنگ کا حکومت پر مذاکرات میں حصہ نہ لینے کا الزام ہے۔