بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے کہا ہے کہ تمام فریقین ممالک مل کر پاکستان کے معاشی اور سماجی استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کریں۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو درپیش مالی مسائل ایک مخصوص ترقی یافتہ ملک کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے ہیں، چین اور پاکستان سٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔
ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ دونوں اطراف نے ہر مشکل صورتحال میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، چین کا پاکستان کے ساتھ قریبی معاشی اور مالی تعاون رہا ہے اور چین نے ہمیشہ اس کی معاشی استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی ہے۔