سعودی عرب کا قیمتوں کی حد مقرر کرنیوالے کسی ملک کو تیل فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

Published On 15 March,2023 03:17 pm

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم کسی ایسے ملک کو تیل فروخت نہیں کریں گے جو ہماری سپلائیوں پر قیمتوں کی حد نافذ کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سعودی وزیرتوانائی  نے کہا کہ سال کے آخر تک پیداوار میں کمی کے لیے اوپیک پلس معاہدہ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ بہت سے عوامل ہیں جو مارکیٹ کے رجحانات کو متاثر کرتے ہیں، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ عالمی معیشت اس سال اور اگلے سال ترقی کرتی رہے گی۔

سعودی وزیر نے کہا کہ کورونا وبا کی طویل بندش کے بعد چین نے حال ہی میں بحالی کا آغاز کیا ہے۔

کچھ روز قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ مملکت توانائی کی عالمی منڈی کے استحکام کا خواہاں ہے ، انہوں نے مستحکم مارکیٹ کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارکیٹ کو سال کے آخر تک پیداوار میں تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

 

Advertisement