لندن : خالصتان کے حامیوں نے بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتانی پرچم لہرا دیا

Published On 20 March,2023 06:13 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں خالصتان کے حامی سکھ کارکنوں نے ہائی کمیشن پر بھارتی ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگا دیا۔

رپورٹس کے مطابق سکھ نوجوانوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر سنگھ مودی کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں تعینات برطانوی سفیر کو طلب کر کے بھارتی ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگانے پر احتجاج کیا ہے۔

خیال رہے کہ جھنڈا اتارنے کا واقعہ سنٹرل لندن میں انڈین ہائی کمیشن پر پیش آیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے برسبین میں بھی بھارتی قونصل خانے پر خالصتانی پرچم لہرایا گیا تھا۔