راہول گاندھی کو نااہل قرار دینے پر کانگریس کا ملک گیراحتجاج

Published On 26 March,2023 03:36 pm

نیو دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دیے جانے کیخلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس احتجاج میں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اورپارٹی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی بھی موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تمام ریاستوں،ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے 5 بجے تک احتجاج جاری رہے گا،  شرکا کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد نااہل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :کانگریس رہنما راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا

گجرات کی عدالت نے راہول گاندھی کی 30 روز کے لیے ضمانت منظور کی تھی،  راہول گاندھی نے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنےکا بھی اعلان کررکھا ہے ۔

راہول گاندھی بھارتی ریاست کیرالہ سے لوک سبھا (ایوان زیریں) کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔