سنچورین: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ نے ایک ٹی 20 میچ میں دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
جنوبی افریقہ نے 259 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ،جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔
South Africa produced a stirring run-chase in Centurion to create a new T20I record
— ICC (@ICC) March 26, 2023
Details #SAvWIhttps://t.co/FJ05gPd2f9
کوائنٹن ڈی کوک نے 44 گیندوں پر 100 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، اس سے قبل بلغاریہ نے سربیا کے خلاف 246 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
مزید براں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے سب سے زیادہ 102 رنز سکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پاور پلے سکور ہے۔
We have a game on our hands!
— ICC (@ICC) March 26, 2023
South Africa make the highest-ever score by a team in the Powerplay #SAvWI | https://t.co/xdTsAZTwIm pic.twitter.com/SbU4Psa9VX
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف پاور پلے میں 98 رنز بنائے تھے۔