واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین تنازعہ کو '24 گھنٹوں کے اندر' ختم کر سکتے ہیں۔
میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کا طریقہ بیان نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ امن مذاکرات کی صدارت کرتے ہوئے ایسا کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر 2024 کے صدارتی انتخابات کے اختتام تک جنگ ختم نہیں ہوتی ہے اور اگر وہ دوبارہ وائٹ ہاؤس کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں، تو وہ ایک دن کے اندر امن سمجھوتہ کر لیں گے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، یوکرین کے زیلینسکی اور ان کے خود کے درمیان بات چیت آسان ہوگی۔