اندور: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع مندر میں مذہبی تہوارکے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بے تحاشا رش کے باعث مندر کے کنویں پر بنایا گیا فرش وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا۔
Death Count In Indore Temple Tragedy Rises To 35 https://t.co/VLe94drdmY pic.twitter.com/8MWJthteJ0
— NDTV (@ndtv) March 31, 2023
فرش ٹوٹنے سے سیکڑوں لوگ کئی فٹ گہرے کنویں میں جا گرے جن میں سے متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 14 افراد کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔