سعودی عرب کے شہر الباحہ میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج، تعلیمی ادارے بند

Published On 11 April,2023 12:18 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے شہر الباحہ میں برف باری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا جس کے بعد تعلیمی اداروں کو ایک روز کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

الباحہ میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش، برفباری اور ژالہ باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے، بارش کا پانی سڑکوں پر آ چکا ہے جبکہ ژالہ باری سے متعدد شاہراہیں بند ہوگئیں جس سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

ہنگامی ٹیموں نے راستے صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، الباحہ کے پہاڑ اور پارکوں پر برف باری سے تعلیمی اداروں کو ایک روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔