افغان طالبان نے خواتین کے ہوٹلوں میں جاکر کھانا کھانے پر پابندی لگا دی

Published On 11 April,2023 03:54 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے خواتین کے ہوٹلوں میں جاکر کھانا کھانے پر پابندی لگا دی، خواتین اور فیملیز کے ریسٹورنٹس سے ملحقہ باغوں اور پارکس میں جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ پابندی صوبہ ہرات میں عائد کی گئی، صوبہ بھر میں خواتین کے ہوٹلوں میں جا کر کھانا کھانے پر پابندی کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

ہوٹل کے ساتھ موجود گارڈن اور پارکس میں خواتین اور فیملیز پر پابندی علماء کی جانب سے شکایات کے باعث عائد کی گئی ہے، علما کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس، گارڈن اور پارکس میں خواتین کی بے پردگی ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں ہرات میں غیر ملکی فلموں، ٹی وی شوز اور میوزک کی ڈی وی ڈی فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔