امریکا دنیا بھر میں اپنا اثرورسوخ کھو بیٹھا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Published On 12 April,2023 05:58 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا اپنا اثرورسوخ کھو بیٹھا ہے، فرانس جیسا دوست بھی چین کے کیمپ میں چلا گیا۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد پہلی بار میڈیا کو انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون میرا بہترین دوست ہوا کرتا تھا لیکن اب وہ امریکا سے دور ہو کر چین کے ساتھ تعلقات بڑھا رہے ہیں۔

سابق صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جب سے میری حکومت ختم ہوئی ہے امریکا کا دنیا میں اثر و رسوخ ختم ہوگیا، موجودہ حکومت نے امریکا کی جغرافیائی اور سیاسی قوت کو ختم کردیا۔

یاد رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے گزشتہ ہفتے چین کے سرکاری دورے پر پہنچے اور پریس کانفرس میں یورپیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ خود کو امریکی خارجہ پالیسی میں جکڑے نہ رکھیں۔