نیویارک: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مین ہیٹن کورٹ ہاؤس کے باہر احتجاج ہوا جس میں مظاہرین نے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے جن میں ٹرمپ مخالف نعرے درج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا حکام ٹرمپ کی 2016ء کی انتخابی مہم کے دوران اداکارہ کو مبینہ طور پر رقوم کی ادائیگی کی مذمت کریں۔
یہ مظاہرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مذکورہ الزام میں ٹرمپ پر ممکنہ طور پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے پولیس ٹرمپ ٹاور کے قریب رکاوٹیں بھی لگا رہی ہے جس کا مقصد سابق صدر کے حامیوں کو فساد پھیلانے سے روکنا ہے۔