قاہرہ: (ویب ڈیسک)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اگلے ہفتے کے دوران دمشق کا دورہ کریں گے۔
شامی حکومت کے قریبی ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ ایران کے صدر 2011 کے بعد پہلی بار اپنے اہم اتحادی شامی صدر بشار الاسد سے ملنے آرہے ہیں۔
ایران اور روس کی فوجی اور معاشی امداد کے نتیجے میں بشار الاسد ملک میں 2010 سے جاری تنازعے کا پانسا پلٹنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
شام کی حکومت کے مقرب سمجھے جانے والے اخبار کے مطابق ابراہیم رئیسی دو دن کا دورہ کریں گے جس کے دوران معاشی تعاون سمیت دیگر معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
اس سے قبل بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے شام میں زلزلے کے بعد ریلیف کی آڑ میں اسلحہ اور فوجی سامان ٹرانسفر کیا ہے۔