تہران: (دنیا نیوز) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے انتظامات کر رہے ہیں، ایران حج سیزن سے قبل ریاض میں اپنا سفارت خانہ کھول لے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے اپنی سرگرمیوں کو نہ صرف شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں بلکہ مستقبل میں تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران ریاض میں اپنا سفارت خانہ حج سیزن سے قبل کھول لے گا اور جدہ میں اسلامک سربراہی کانفرنس کیلئے مشن کا قیام عمل میں لائے گا۔