سعودی حکومت اور یمن کے حوثیوں کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

Published On 11 April,2023 09:55 pm

صنعا: (ویب ڈیسک)سعودی حکومت اور یمن کے حوثیوں میں امن کی بحالی کیلئے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امن کی بحالی کو مدِنظر رکھتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان یمن کی خانہ جنگی کے سینکڑوں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کا آغاز جمعرات کو ہوگا۔

عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ تقریباً 900 قیدیوں، جن میں سے زیادہ تر حوثی باغیوں سے لڑ رہے تھے، کا سعودی عرب اور یمن کے مابین تبادلہ ہوگا، یہ تبادلہ اکتوبر 2020 کے بعد سے اب تک کا وسیع پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ ہے جو تین دن تک جاری رہے گا ۔

واضح رہے کہ جزیرہ نما عرب کا پسماندہ ملک یمن، مارچ 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد سے سعودی عرب سے مسلسل حالت جنگ میں ہے۔ 

Advertisement