مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر ایرانی وزیر صنعت وتجارت عہدے سے فارغ

Published On 30 April,2023 06:51 pm

تہران: (ویب ڈیسک)ایرانی پارلیمان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول میں ناکامی پر وزیر صنعت و تجارت کو اپنے عہدے سے فارغ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں 272 کے ایوان میں سے 162 اراکین نے وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ووٹ دیا۔

اراکین کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین آسمان کو چھوتی ہوئی گاڑیوں کی قیمتوں اور صنعتی پیداوار کی لاگت میں اضافے کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔