غزہ میں پانچویں روز بھی اسرائیل کی بمباری جاری ، درجنوں جاں بحق

Published On 13 May,2023 02:02 pm

یروشلم : (ویب ڈیسک ) اسرائیل اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مصری ثالثی میں مذاکرات ناکام ہوگئے ، غزہ کی پٹی پر دونوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلے میں اب تک درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں ایک کے سوا سب فلسطینی تھے۔

فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور اسرائیل نے پانچویں روز بھی غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رکھی، پٹی کے گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پٹی پر کئی نئے حملے کیے ہیں، غزہ کی پٹی سے غزہ سٹی اور عسقلان کے اطراف کے علاقوں پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔، اسرائیلی فوج نے کہا کہ عسقلان اور اور پٹی کے آس پاس کے علاقوں کی آبادیوں میں سائرن بجائے گئے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع بلتا پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور الخلیل میں جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیل نے بمباری کرکے تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے رہنما ایاد الحسنی کو بھی جاں بحق کردیا تھا۔

اس طرح اس طرح منگل کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک اسلامی جہاد کے 6 رہنماؤں کو جاں بحق کیا جا چکا ہے۔

دوسری طرف مصر اب بھی اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کے لیے ثالثی  اور جنگ بندی تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اگست 2022 کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان یہ سب سے خطرناک کشیدگی ہے،  جنگ کے خاتمے کے عالمی مطالبات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

خیال رہے دونوں فریقوں کے درمیان گزشتہ منگل سے شروع ہونے والی اس کشیدگی میں اب تک ایک اسرائیلی ہلاک ہوا اور 6 بچوں سمیت 35 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
 

Advertisement