بینکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ میں 14 مئی کو جنرل الیکشن ہونے جا رہے ہیں جس کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کر لیں، عملے میں بیلٹ پیپرز، ووٹنگ بکس اور دیگر مواد تقسیم کر دیا گیا ہے۔
تھائی لینڈ کے عام انتخابات میں تقریباََ 52 ملین ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، تھائی الیکشن کمیشن کی جانب سے عملے میں پولنگ کا سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔
تھائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام آلات شفافیت کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں، لوگ اپنی پارٹیوں کو ووٹ دیں۔
جنرل الیکشن میں حکمران سیاسی جماعت کنزرویٹو رائلسٹ تھائی نیشن پارٹی اور تھاکشن شنوا وترا میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔