انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے حالیہ انتخابات کے ٹرن آؤٹ نے یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، 14 مئی کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
یورپی ممالک میں ہونے والے انتخابات میں شہریوں کی شرکت 65 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اٹلی میں ستمبر 2022ء کے عام انتخابات میں 63 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ رہا جبکہ فرانس میں ہونے والے جون 2022ء کے عام انتخابات میں شہریوں کی شرکت کی کم ترین شرح 48 فیصد رپورٹ ہوئی۔
جرمنی میں 26 ستمبر 2021ء کے انتخابات میں 76 فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ بلغاریہ میں 40 فیصد، پرتگال میں 57 فیصد اور ہالینڈ میں 50.5 فیصد ووٹرز نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔