انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نےانتخابات سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اجلاس کے دوران تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ تنخواہیں کم آمدنی والے ملازمین کی بڑھائی جارہی ہیں، پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے گا، اجلاس میں انتخابات ،معاشی صورتحال اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔
صدر رجب طیب اردوان کے اقدام کو اپوزیشن نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔