نیویارک : (ویب ڈیسک ) وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور کے فٹبال سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ دارالحکومت سان سلواڈور میں دو مقامی فٹبال ٹیموں کے دوران ہونے والے میچ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق میچ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی ۔
پولیس کے مطابق اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے متعدد زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔