نئی دہلی: (دنیا نیوز) مشرقی بھارتی ریاست میں مسافر ٹرینوں کے درمیان حادثے کے 84 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی لواحقین کو اپنے پیاروں کی میتیں نہ مل سکیں۔
بھارتی حکام کے مطابق دو الگ، الگ خاندانوں کی جانب سے ایک ہی لاش کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، لاشوں کی شناخت میں دشواری کی وجہ سے مقامی حکومت نے مشتبہ لاشوں کا ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی دیکھیں: بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم، اموات کی تعداد 288 ہوگئی
حکام نے غیر تصدیق شدہ رشتہ دار اور لاشوں کے ڈی این اے نمونے لینے شروع کر دیے ہیں، لاش کے مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے ان کی پہچان کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ملنے کے بعد ہی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا، حکومت سے معاوضہ ملنے کی وجہ سے کچھ لوگ لاشوں کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔