قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کی حکومت نے تاریخی مسجد الظاہر بیبرس کو طویل عرصے کے بعد عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا۔
مصری میڈیا کے مطابق اس تاریخی مسجد کو 16 سال کی تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ عوام کیلئے کھولا گیا ہے، مسجد 1268 میں مملوک کے دور حکومت میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے قاہرہ کی اہم ترین مساجد میں شمار کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس مسجد کو کئی سالوں تک ایک محل، صابن کی فیکٹری اور بیکری کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔