7 سال کی بندش کے بعد ایران آج سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا

Published On 06 June,2023 12:11 pm

ریاض: (دنیا نیوز) 7 سال کی بندش کے بعد ایران آج سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا، دونوں ممالک کے تعلقات حال ہی میں چین کی ثالثی میں بحال ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کے مطابق سعودی دارالحکومت میں سفارتخانہ، جدہ میں قونصل خانہ اور او آئی سی دفتر آج دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ کھولے جانے کے موقع پر ایران کے سعودی عرب کیلئے نامزد سفیر علی رضا عنایتی بھی موجود ہوں گے اور اس حوالے سے تقریب مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگی۔

خیال رہے کہ کئی برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مارچ میں ایران اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا، دونوں ممالک کے تعلقات چین کی معاونت سے بحال ہوئے ہیں۔

Advertisement