سعودی عرب : حج کیلئے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز

Published On 02 June,2023 12:14 pm

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک ) حرمین شریفین کے امور کی صدارت نے اس سال کے حج سیزن کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز کردیا ، یہ منصوبہ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں حجاج کرام کی واپسی کے تناظر میں بنایا گیا ہے۔

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق رواں سال حج کے دوران حرمین شریفین میں 14 ہزار خواتین اور مرد کارکن 4 شفٹوں میں خدمات انجام دے گی ، ان کارکنان کی نگراں ادارے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

صدارت عامہ نے گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 9 ہزار گاڑیوں تک پہنچا دیا ہے، کیریج سروس کو بھی 24 گھنٹے فعال کردیا گیا ہے ، حرمین شریفین کی مساجد میں قرآن کریم کے 3 لاکھ تک نسخے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

دونوں مساجد میں قرآن کریم کی تعلیم اور حفظ کرنے کے لیے متعدد ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے، اس سیزن میں 35 ہزار گھنٹے قرآن کریم کی تلاوت اور تعلیم میں خرچ کیے جائیں گے۔

عمومی صدارت نے 14 سے زیادہ الیکٹرانک خدمات تیار کی ہیں جن میں نیویگیشن ایپلی کیشن، روشن اذکارایپلی کیشن، نوبل قرآن، اور دیگر سمارٹ ایپلی کیشنز اور روبوٹ شامل ہیں۔

یہ ایپس تواضع اور ایمانی ماحول پیدا کرنے معاون ہوں گی، آپس میں بات چیت کے لیے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا استعمال کیا جا سکے گا۔