تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے پہلے مقامی ساختہ ہائپرسونک بیلسٹک میزائل 'فتّاح' کی رونمائی کردی۔
15 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار رکھنے والا بیلسٹک میزائل ’فتّاح‘ ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز اور پیچیدہ رفتار پر پرواز کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل کی رونمائی تقریب کے موقع پر ایرانی ائیر چیف امیر علی حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ اس میزائل کو تباہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ مختلف اونچائیوں پر کئی سمتوں میں بڑی تیزی سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رونمائی تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت اور پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈرز نے بھی شرکت کی، اب تک صرف امریکا، روس، چین اور شمالی کوریا ہی ہائیپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرچکے ہیں۔