بھارت: ٹرانسفر نہ ملنے پر سرکاری خاتون آفیسر نے خودکشی کرلی

Published On 13 June,2023 08:13 pm

راجستھان: (ویب ڈیسک) بھارت میں 29 سالہ سرکاری خاتون آفیسر (زرعی سپروائزر) نے سرکاری گھر میں پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دیدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مِیرا کماری راجھستان کے علاقے میگھوال میں سرکاری گھر میں رہائش پذیر تھیں جب کہ ان کے والدین آبائی علاقے میں رہتے تھے۔

صبح جب زرعی سپروائزر میرا کماری اپنے گھر سے باہر نہ آئیں اور بار بار پکارنے پر دروازہ نہ کھولا تو پڑوسی دروازہ پھلانگ کر گھر کے اندر گئے اور کمرے کی کھڑی سے دیکھا کہ خاتون آفیسر چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ہیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون کے کمرے سے خودکشی نوٹ یا ایسے شواہد نہیں ملے جس سے ان کی خودکشی کی وجہ کا پتہ چل سکے۔

مقتولہ کے والد اوم پرکاش نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ شب ہی بیٹی سے آخری بار بات کی تھی اور اس نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ملازمت میں اچھی طرح سے ایڈجسٹ نہیں ہو پا رہی ہے، وہ بیکانیر ڈویژن ٹرانسفر کرانا چاہ رہی ہے تاکہ ہم سب ایک ساتھ رہ سکیں۔