ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ اگر روس کی علاقائی سالمیت یا وجود کو خطرہ لاحق ہو تو وہ نظریاتی طور پر جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ بیلا روس میں جوہری ہتھیار موجود ہیں، ہم نے صرف ایک ایٹمی میزائل بیلا روس میں تعینات کیا ہے تاہم ابھی استعمال کرنے کا وقت نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیار ہماری ملکی سلامتی کے وسیع تر مفہوم اور روسی ریاست کے وجود کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں لیکن ہمیں فی الحال ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو مغربی ممالک کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، مغرب کی روس کو دنیا میں تنہا کرنے کی سازش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔