برازیل :سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، 11افراد ہلاک

Published On 18 June,2023 02:54 pm

برازیلیا : (دنیانیوز) برازیل کے جنوبی علاقے میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں طوفان سے 11 افراد ہلاک، 20 لاپتہ ہوگئے ۔

خبرایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے شدید بارش ہوئی جس سے گھروں میں پانی بھر گیا اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں ، حکام کاکہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سیلاب زدہ علاقوں میں لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے ۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ 8 ہزار سے زیادہ افراد کی آبادی والا قصبہ کارا طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، سیکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا، فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ سیلابی صورتحال سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنا ہے ۔

حکام نے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کا انتباہ بھی جاری کردیا ہے، طوفان اور بارشوں سے 80ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔