سری نگر: (دنیا نیوز) امن کی دشمن مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں پانی چوری جیسے انسان دشمن کام میں بھی ملوث نکلی، مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں کا پانی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پانی چوری کیلئے ربر ڈیم ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا، دریائے جہلم اور چناب کے پانی کو ربر ڈیم ٹیکنالوجی سے چوری کیا جا رہا ہے، دریائے جہلم پر وولر بیراج کے قریب زیریں علاقے میں ربر ڈیم سے پانی چوری کیا جاتا ہے۔
ربر ڈیم کے ذریعے دریا میں پانی کا بہاؤ عارضی طور پر روکا جاتا ہے، پانی کی سطح بلند ہونے سے دریا سے پانی کا رخ بھارتی دریاؤں کی جانب موڑا جاتا ہے، بھارت ریور لنک منصوبے کے تحت پانی کا رخ موڑ کر بھارتی دریاؤں کی جانب کرتا ہے، ربر ڈیم ٹیکنالوجی کے ذریعے 3 لاکھ ایکڑ فٹ تک پانی چوری ہونے کا خدشہ ہے۔