مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے حملوں کے جواب میں اسرائیل کے ساتھ رابطہ اور سکیورٹی تعاون معطل کر دیا ہے اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کرے۔
اردن میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، عمان میں بھی اسرائیلی سفارت خانے کے باہر فلسطین پر حملوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین نے اردن حکومت پر اسرائیل کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے پر زور دیا۔