صومالیہ میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنےکےلیے43 ملین امریکی ڈالر مختص: اقوام متحدہ

Published On 06 July,2023 11:49 am

جینیوا: (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ نے صومالیہ میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے 43 ملین امریکی ڈالر مختص کر دیئے ۔

خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے کہا کہ صومالیہ کے ہیومینٹیرین فنڈ ایس ایچ ایف نے خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے 25ملین ڈالراوراقوام متحدہ کے مرکزی ہنگامی رسپانس فنڈ(سی ای آر ایف) نے قحط سے بچاؤ کی کوششوں کے لیے 18 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صومالیہ میں جاری اس شدت کی خشک سالی سے بحالی میں برسوں لگیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نائب خصوصی نمائندہ جارج کونوے نے کہا کہ یہ امداد صومالیہ کے لوگوں کی حمایت کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے اور اس سلسلے میں عطیہ دہندگان اور شراکت داروں کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔