سوڈان : ام درمان کے بازار میں وحشیانہ گولہ باری، بچوں سمیت 34 افراد جاں بحق

Published On 12 July,2023 08:52 pm

خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان میں فوج کے دو متحارب گروپس کے درمیان گھمسان کی جنگ میں ایک بازار زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستے کے دوران ہونے والی جھڑپیں تاحال جاری ہیں، ام درمان کے علاقے کے قبضے کے لیے سرکاری فوج اور باقی فوجی دستے کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران الملجہ مارکیٹ میں گولہ باری میں بچوں سمیت 34 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر تاجر اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز شامل ہیں، فوج کے دونوں متحارب گروپس نے ہلاکتوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کی ہے۔

سوڈانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کی مسلسل کارروائیوں سے ام درمان کے جنوبی علاقوں سے باغی ریپڈ سیکیورٹی فورس کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔