جدہ: (دنیا نیوز) خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے اور شاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کو مسجد حرام تک ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف موومنٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ایجنسی نے غلاف کعبہ کی نقل و حمل کیلئے ٹرکوں کا انتظام کر لیا ہے جن پر غلاف کعبہ کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ مسجد حرام لے جایا جائے گا۔
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) July 17, 2023
اس عمل کیلئے نقل وحمل کے بیڑے کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے اور مرکزی گاڑی کے ساتھ ایک اضافی گاڑی بھی رکھی گئی ہے جبکہ ایک موبائل ورکشاپ بھی اس عمل کا حصہ ہے جسے تکنیکی عملے کی مدد حاصل ہوگی۔