ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت میں ممبئی سمیت کئی اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 5 کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی، تھانے، رائے گڑھ، رتنا گری اور سندھو درگ سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، سڑکیں زیر آب آنے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ سکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کیلئے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، کونکن، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں بھی موسم شدید خراب ہو گیا۔