دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کا امدادی آپریشن

Published On 16 July,2023 06:13 pm

بصیر پور: (دنیا نیوز) دریائے ستلج میں سیلابی ریلا گزرنے کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں پانچ روز بھی جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ دریا سے منسلک علاقوں سے 650 سے زائد افراد اور 18 سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، 6 مقامات پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا، پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی

ذرائع کے مطابق گزشتہ 5 دن کے دوران 4100 سے زائد افراد اور 100 سے زائد مویشوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر قیادت دریائے ستلج پر فلڈ ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح بتدریج کم ہونے لگی ہے، یہاں پانی کی سطح 16 فٹ جبکہ پانی کا ڈسچارج 20370 کیوسک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں ہیڈسلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، حفاظتی بند ٹوٹ گئے

ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلابی ریلا جاری ہے، یہاں پانی کی روانگی 76675 کیوسک ہے، ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے، یہاں پانی کی روانگی 17538 کیوسک ہے۔
 

Advertisement