قصور: دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری

Published On 12 July,2023 10:48 pm

قصور: (دنیا نیوز) گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا اخراج 83700 کیوسک تک جا پہنچا ہے، دریائے ستلج میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک پر درمیانے درجے کا سیلاب ہو گا جبکہ 3 لاکھ کیوسک پر اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھکی والا ، مستے کی ، فتح والی ، ماہی والا اور چندا سنگھ کے دیہاتوں میں بھی ریسکیو کیمپس قائم کردیے گئے، قصور کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 211 افسران و اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق تقریبا 5000 افراد کو ممکنہ سیلابی علاقوں سے نکالا جا چکا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا۔

متعدد دیہاتوں میں مکین اب بھی بے یارو مدد گار ہیں ، مویشیوں کے لیے چارہ بھی نہیں مل رہا جبکہ موبائل نیٹ ورک نہ ہونے سے دیہاتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ 

Advertisement