دریائے ستلج میں پانی کی بلند سطح میں کمی کا سلسلہ جاری

Published On 14 July,2023 11:51 pm

قصور: (دنیا نیوز) دریائے ستلج میں پانی کی بلند سطح میں کمی کا سلسلہ جاری، سیلابی پانی کے باعث بپھرا دریا ٹھہرنا شروع ہو گیا۔

دریائے ستلج کے پانی میں مسلسل کمی واقع ہونے لگی، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 18 فٹ پر آگئی، پانی میں کمی کے باعث گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی آمد 39800 ہے جبکہ اخراج بھی 39800 کیوسک ہے۔

پانی میں کمی سے دیہاتوں کے منقطع راستے بھی بحال ہونا شروع ہو گئے، دیہاتوں کو آپس میں ملانے والی مین شاہراہوں سے پانی اتر گیا۔

Advertisement