نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں لوہے کا علم ہائی وولٹیج تار سے ٹکرانے کے باعث 4 عزادار جاں بحق ہو گئے۔
بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں برآمد ہونے والا یوم عاشور کا جلوس اپنے مقررہ راستوں کی جانب رواں دواں تھا کہ راستے میں علم ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے 14 افراد کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گئے۔
رپورٹس کے مطابق 4 افراد جاں بحق موقع پر جان کی بازی ہار گئے، واقعے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، مقامی پولیس نے بھی حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔