سوڈان میں فوجی جھڑپوں سے 2 کروڑ سوڈانی فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں، اقوام متحدہ

Published On 03 August,2023 03:29 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ (یو این) نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں جاری فوجی جھڑپوں سے 2 کروڑ سوڈانی افراد فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان میں خوراک کے شدید عدم تحفظ میں مبتلا افراد کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے، سوڈان میں 60 لاکھ 30 ہزار افراد اس وقت غذائی ہنگامی امداد کے مستحق ہیں۔

سوڈان میں جاری لڑائی جھگڑوں سے تقریباً 40 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں، جاری فسادات میں اب تک کم از کم 3 ہزار 9 سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔