نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی ہتک عزت کے مقدمے میں سزا معطلی کے بعد ان کی پارلیمنٹ میں رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی سزا معطل ہونے اور پارلیمانی رکنیت بحال ہونے کے بعد اب اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :ہتک عزت کیس : بھارتی سپریم کورٹ نے راہول گاندھی کی سزا معطل کردی
سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے جج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی کوئی وجہ نہ دینے پر راہول گاندھی کی ہتکِ عزت کی سزا معطل کردی تھی۔
واضح رہے کہ گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے مقدمے میں راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : کانگریس رہنما راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
بعد ازاں جب گجرات ہائی کورٹ نے بھی راہول گاندھی کی سزا کو برقرار رکھا تو اُنہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔