امریکا میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد ہلاک، دو زخمی

Published On 06 August,2023 08:06 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈی سی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جنوب مشرقی ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں 5 افراد تھے جن میں سے 3 ہلاک ہوچکے تھے جبکہ دو افراد زخمی تھے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس اور امدادی اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔