تہران: (دنیا نیوز) ایران میں شمالی تہران کے جنگلوں میں سخت گرمی کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث جیل کے ارد گرد سکیورٹی زون میں لگی بارودی سرنگیں دھماکے سے پھٹ گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ صرف چند منٹوں کیلئے لگی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا، آگ کے باعث جیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی اس واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا۔
رپورٹس کے مطابق ایون جیل بجلی کی خاردار تاروں سے بھی گھرا ہوا ہے، اس جیل میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں اور دہری شہریت والوں کو رکھا جاتا ہے۔