لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شادی ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے، ماہر نفسیات انبال ہونیگ مین نے شاہی جوڑے کے درمیان علیحدگی کے بارے میں خبردار کر دیا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں معروف ماہر نفسیات اور نجومی انبال ہونیگ مین نے کہا کہ میگھن مارکل کو اس وقت زندگی میں اپنی محبت اور شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے حوالے سے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 اگست کو میگھن مارکل کی 42 ویں سالگرہ ایک ایسا وقت ہے جب سیارہ زہرہ جوکہ انسان کی زندگی میں محبت اور اس کے گھر پر حکمرانی کرتا ہے، ’ریٹروگریڈ‘ ہوگا یعنی اپنے فطری جھکاؤ کے مخالف حرکت کرنے لگے گا۔
انبال ہونیگ مین نے یہ بھی کہا کہ زہرہ کا ریٹروگریڈ ہونے سے میگھن مارکل کے علاوہ دیگر ’لیوز‘ کو بھی مضبوطی سے اثر انداز ہوسکتا ہے کیونکہ سیارہ زہرہ ’لیو‘ میں ریٹروگریڈ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیارہ زہرہ 3 ستمبر تک ریٹروگریڈ رہے گا اور اس دوران میگھن مارکل کی طرح دیگر لیوز کی زندگی میں بھی محبت کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں