کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں کسی خرابی کے پیش نظر موٹر وے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک نجی جیٹ طیارہ سڑک سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں حادثے کا شکار ہونے والا کرافٹ ماڈل 390 طیارہ لنگکاوی سے سیلنگور جا رہا تھا۔ طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔
ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران موٹر وے پر گرگیا، گرنے سے چند لمحے قبل ہی طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
— Eliteworld (@eliteworldwaves) August 17, 2023
سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ طیارے میں 8 افراد اور طیارہ گرنے کے وقت موٹر وے سے گزرنے والا کار سوار اور موٹر سائیکلسٹ بھی ہلاک ہوگئے۔
ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کوئی ہنگامی کال نہیں کی تھی اور نہ ہی طیارے کو لینڈنگ کے لیے کلیئرنس دی گئی تھی، طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے دو ارکان موجود تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔