ریاض : (ویب ڈیسک ) سعوردی عرب میں محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے والوں کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا۔
سعوردی عرب میں ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے والوں پر ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے پر 150 تا 300 ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا، اچانک بریک لگنے کی صورت میں حادثات سے بچاؤ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ضوابط کی پابندی کرنے والی ٹیکسیوں سے ہی سفر کیا جائے ، سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسیوں کے لیے متعدد تکنیکی خصوصیات مقرر کی گئی ہیں۔