لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کی تاریخ میں بچوں کی بدترین سیریل کلر نرس پر 7 نومولود بچوں کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ لوسی لیٹبی کو مانچسٹر کراؤن کورٹ نے چیسٹر ہسپتال میں 7 بچوں کو قتل کرنے اور دیگر 6 کو مارنے کی کوشش پر مجرم قرار دیا ہے۔
نرس لوسی انگلینڈ کے چیسٹر ہسپتال میں کام کرتی تھی، ہسپتال انتظامیہ نرس کے خلاف الزامات کی تفتیش میں ناکام رہی جس کے بعد حکومت نے آزادانہ انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔