کوپن ہیگن: (ویب ڈیسک) ڈنمارک نے قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈینش وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ کے مطابق حکومت جلد ایک بل پارلیمان میں پیش کرے گی جس میں مذہبی حلقوں کے لئے مقدس اشیاء کی بے حرمتی پر پابندی لگا دی جائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بل کا مقصد عوامی مقامات پر مقدس اوراق کو نذر آتش کرنے یا بے حرمتی کرنے کے واقعات کو روکنا ہے، قرآن کی بے حرمتی کے واقعات توہین آمیز ہیں جن سے ڈنمارک کے قومی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔
اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانے اور دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔