صنعا: (دنیا نیوز) یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں 10 یمنی فوجی ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں نے یمنی فوجیوں پر حملہ کیا جس میں 10 فوجی ہلاک ہو گئے، حملے میں 12 یمنی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
باغیوں کی جانب سے صوبے لحج اور البیضا کے سرحدی علاقے میں حملہ کیا گیا، 9 سالہ جنگ کے دوران 4 لاکھ سے زائد یمن کے شہری اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں۔