نئی دہلی: (ویب ڈیسک) آتش بازی کا سامان بنانیوالی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے سے 7 مزدور ہلاک ہوگئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شمالی ضلع گنہ میں پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کے آس پاس موجود گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
مقامی افراد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فیکٹری کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر پولیس اور سیاستدانوں کی ملی بھگت سے چل رہی تھی، مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔